Monday, March 3, 2014

Yazeed Bin Abdul Malik

اسلامی تاریخ
یزید بن عبدالملک      724؁-      720؁
حالات زندگی
             یزیدعبد الملک بن مروان کا بیٹا تھا وہ 65 ہجری میں پیداہوا۔  اسکی ماں عاتکہ یزید بن معاویہٌ کی بیٹی تھی۔ یزید حضرت عمر بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد سلیمان بن عبدالملک کی وصیت کے مطابق سن 101 ہجری میں حکمران بنا۔ یزید ایک عیاش اور لاپرواہ سا آدمی تھا۔ اسکی عیاشی کی وجہ سے حکومت میں تمام برائیاں شامل ہو گئ تھیں۔ اور انکا برا اثر اسکی حکومت پر پڑھ رہا تھا۔ ان برائیوں کو ختم کرتے کرتے حضرت عمر بن عبد العزید کی جان چلی گئ تھی۔ جب عمر بن عبدالعزیر بستر پر بیمار تھے تو آپ نے یزید کو بلایا اور ان کو نصحیت کی اور کہا " اے یزید تم اپنے آپ کوان برائیوں سے بچانا وہ برائیاں جو تیرے سر پر آنے والی ہیں۔ تم اس شخص کو چھوڑدینا جو تیری تعریف کرے"۔ یزید نے حکومت سمھنبالنے کے بعد ان نصحیتوں کو اپنانے کی کوشش کی لیکن سب بیکار گیا۔ وہ ان تمام باتوں کو قائم نہ رکھ سکا کیوں کہ ایک تو بنو امیہ کا دباو تھا اور ایک اسکی طبعیت عیاش پسند تھی۔ وہ ان تمام باتوں کو صرف 40 دن تک قائم رکھ سکا۔ اسکی دو کنیزیں حبیبہ اور سلمہ اسے بہت پسند تھیں اور وہ ہر وقت ان سے عشق لڑانے کے چکر میں رہتا تھا۔ جسکی وجہ سے وہ حکومتی نظام چلانے میں ناکام رہا تھا۔ اس نے عمر بن عبدالعزیز کے تمام قوانین کو ختم کردیا تھا اور اس کے عوام بھی عیاش پرست ہو گے تھے۔ اس نے عمر بن عبدالعزیز کے تمام حاکموں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ اور اپنی مرضی کے حاکم رکھ لیے۔ عمر بن عبدالعزیز نے مضاری اور یمنی قبائل میں توازن رکھا ہوا تھا لیکن جب عمر بن عبدالعزیز کی وفات ہوئی ان کی دشمنی پھر بڑھ گئ۔ مضاری قبائل طاقت اور تعداد میں زیادہ تھے۔  یزید بن مہلب یمنی قبائل سے تعلق رکھتا تھا۔

یزید بن مہلب کی بغاوت:-
                حضرت عمر بن عبدالعزیز نے یزید بن مہلب سے ٹیکس ادا کرنے کو کہا مگر اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر عمر نے اس کو جیل میں ڈال دیا تھا۔ جب اسکو خبر ملی کہ عمر بیمار ہیں تو ہو جیل توڑ کر بصرہ بھاگ گیا تھا کیونکہ وہ یزید بن عبدالملک سے ڈرتا تھا کہ وہ اس سے انتقام لے گا۔ کیونکہ یزید بن مہلب کی اس سے ذاتی دشمنی تھی۔ جسکا پس منظر یہ تھا کہ یزید بن مہلب نے حجاج بن یوسف اور اسکے خاندان کے خلاف چھینی چھپٹی رقم کی وجہ سے بہت سخت اقدامات کیے تھے۔ جسکا حکم سلیمان نے دیا تھا۔ یزید بن عبدالملک کی بیوی بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ یزید بن عبدالملک اپنی بیوی کے سلسلے میں بات چیت کی خاطر یزید بن مہلب کے پاس آیا مگر اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس نے یزید بن مہلب کو تاوان کی پیش کش بھی کی مگر وہ نہ مانا تب یزید بن عبدالملک نے یزید بن مہلب کو دھمکی دی کہ اگر وہ اقتدار میں آگیا تو تم سے بدلہ ضرور لے گا۔
یزید بن مہلب نے کہا اگر ایسا ہے تو میں تم کو ایک لاکھ تلواروں سے قتل کروں گا۔ مگر اس کے بعد ان کا معاملہ حل ہو گیا۔ اور یزید بن مہلب نے یزید بن عبدالملک کی بیوی کو رہا کر دیا۔ ایک اور تاریح بتاتی ہے کہ یزید بن عبدالملک نے اپنی بیوی کو چھڑانے کے لیے ایک لاکھ دینار بطور تاوان کے دیے تھے۔ جوں ہی یزید بن عبدالملک حکمران بنا تو اس نے عدی بن ارتا جو کہ بصرہ کا حکمران تھا کو یزید بن مہلب کے فرار کے متعلق بتایااور ہدایت دی کہ اس کو اور اسکے خاندان کو جیل میں بند کر دو۔ عدی نے اس کے تین بھایئوں فضل،حبیب اورمروان کو گرفتار کرلیا۔ مہلب کا خاندان عراق میں بہت مشہور و معروف تھا اس لیے یزید بن مہلب عراق پہنچ گیا۔ یزید بن مہلب عراق پہنچتے ہی یزید بن عبدالملک کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔ عدی نے اس کی بغاوت کو کچلنے کا انتظام کیا مگر شکست کھائی اور یزید بن مہلب نے بصرہ پر اپنا قبضہ کر لیا۔ اس نے اپنے بھائیوں کو رہا کروا دیا اور اسی طرح پورے عراق، خراسان اور کرمان پر قبضہ کر لیا۔ اس نے وہاں پر اپنے ہمایتی گورنرز کو لگا دیا اور یزید بن عبدالملک کے گورنرز کو ہٹا دیا۔  یزید بن عبدالملک نے یزید بن مہلب کی بغاوت کو ختم کرنے کے لیے 80 ہزار کا لشکر اپنے بھائی مسلمہ بن عبدالملک کی قیادت میں روانہ کیا۔ وہ ڈرا ہوا تھا۔ لیکن اس نے میدان جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مگر شکست کھائی اور اس کےخاندان کے بہت سے لوگ مارے گئے اور وہ خود بھی اس جنگ میں مارا گیا۔ اموی فوج نےفرات کے اس پل کو آگ لکا دی تھی جس سے چل کر عراقی حملہ کر نے میں کامیاب ہوتے۔  اس کے خاندان کے بہت سے لوگ بھاگ کر کرمان چلے گئے تھے۔ اس پر یمنی قبائل نے احتجاج بلند کیا اور اس کے ساتھ مضاری اور یمنی قبائل نے علم بغاوت بلند کردیا اور افریقہ اور سپین میں یہ شورش پنپنے لگی۔ اور یزید بن عبدالملک نے اپنے بھائی کو عراق کا حکمران بنا دیا تھا۔
عراقیوں کی بغاوت:۔
                      مسلمہ بن عبدالملک نے سعید بن عبدالعزیزبن حارث کو خراسان کا والی مقرر کیا۔ لیکن وہ انتہائی غیر ذمہ دار اور سست شخص تھا۔ ترکوں نے کروسول کے زیر سایہ رہتے ہوئے قصرہ بالی پر قبضہ کر لیا۔ سعید بن عبدالعزیزنے ان کو روکنے کے لیے ان سے ٹکر لی لیکن شکست کھا گیا اس کے بعد سیعد بن ابرہ کو103 ہجری میں والی بنایا گیا۔ اس نے تمام ترک اور سگند قبائل کو شکست دے دی۔
آزر بائیجان کی بغاوت:۔
             اسلامی فوج نےچچک اور خضر قبائل سے طبع آذ مائی کی مگر اس فوج کو ان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ یزید بن عبد الملک نے جراح بن عبداللہ کی قیادت میں اور فوج کو بھیجا۔ جراح بوزحاہ سے ہوتا ہوا باب ال وہاب پہنچ گیا اور بغیر لڑائی کے ہی قبضہ کر لیا۔ اس نے بالانجہ کے قلعہ پر قبضہ کر لیا اس کے ساتھ دوسرے قلعے بھی اس کے قبضے میں آگے۔
ایشیا کوچک کی فتوحات:-
                                   عباس بن ولید نے 103؁ ہجری  میں دلسہ پر قبضہ کر لیا اور 105؁ ہجری میں مروان بن مہلب نے کونیا کو فتح کیا۔


خوارج کی بغاوت:-
                   جب عمر بن عبدالعزیز کی وفات ہوئی اس وقت کو فہ کا والی حمید بن عبدالرحمن تھا اس نے سوچا کہ اب وہ جا کر یزید بن عبدالملک کے زیر سایہ کام کرے گا اور اس کا تابعدار رہے گا۔ چنانچہ اس نے جرید کو لکھا کہ بطام سے جنگ شروع کر دے ۔اور اسکے بعد جرید اور خوارج کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہوگئی۔ یزید نے تمیم کو 02  ہزار کا لشکر دے کر روانہ کیا۔ خوارج نے تمیم اور اسکے ساتھیوں کو قتل کردیا۔ باقی فوج نے کوفہ میں پناہ لے لی۔ یزید نے نجدہ بن حکم کو دوسری فوج کے ساتھ بھیجا ۔ خوارج نے اسے بھی قتل کر دیااور فوج کو مار بھگایا۔ اب ستحاج کو دو ہزار فوج دے کر بھیجا۔ مگر وہ بھی مر گیا۔ اس کے بعد مسلمہ بن عبدالملک کو فہ میں داخل ہوااس نے سعید بن عمر کو 10 ہزار کے لشکر کے ساتھ روانہ کیا۔ اس کے ساتھ خارجیوں کا خاتمہ ہو گیا اور ان کا سردار ابطام بھی مارا گیا۔
وفات:-
          یزید بن عبدالملک  خلیفہ بننے کے فوراََ بعد اپنے بھائی  ہشام اور بیٹے ولید کو اپنا ولی عہد نامزد کر دیا تھا۔ یزید نے 105؁ میں وفات پائی ۔ اسے سل کی مرض تھا، اس وقت اس کی عمر 40 سال تھی۔ اس نے 4 سال اور 01 ماہ حکومت کی۔ اسکی موت کی ایک اور وجہ بھی بیان کی گئی ہے کہ ایک دن وہ اپنی محبوبہ کنیزحبابہ کے ساتھ باغ میں بیٹھا انگور کھا رہا تھا ۔ ایک دانہ اس نے اس کے منہ میں پھینکا وہ اس کے حلق میں پھنس گیا جسکی وجہ سے اسکی موت ہو گئی اور وہ اسکے غم میں دیوانہ ہو گیا۔ اس نے اپنی کنیز کی لاش کو تین دن تک دفنانے نہ دیا اور اس کے ساتھ لپٹا رہا ۔ جب لاش گلنے سڑنے لگی تو لوگوں بھلا پھسلا کر اسکی لاش کو دفنا دیا۔ وہ اس کے غم میں پاگل ہوگیا اور 15 دونوں کے بعد مر گیا۔
  




No comments:

Post a Comment